اسلام آباد :ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ دہشتگرد تنظیم داعش نے افغانستان میں پاکستانی سفارتخانہ پر دہشتگرد حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش کی پاکستانی سفارتخانہ پر دہشتگرد حملے کی ذمہ داری قبول کرنے بارے رپورٹس دیکھی ہیں، افغان حکام سے مشاورت اور آزادانہ طور پر ان رپورٹس کی تصدیق کرتے ہیں،
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حملہ اس بات کی یاد دہانی کرانے کیلئے کروایا گیا ہے کہ دہشتگردی سے افغانستان سمیت خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہے، دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے ہمیں اپنی تمام تر اجتماعی طاقت ، عزم اور حوصلے سے کام لینا چاہیے، پاکستان دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے اپنے مسمم عزم پر ثابت قدم ہے۔
تبصرے بند ہیں.