حکومت کا ایک بار پھر پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

43

اسلام آباد: حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ۔

 

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں آئندہ 15 روز کیلئے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

حکومت نے کیروسین آئل کی قیمت میں 10 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی لیٹر کمی کردی ہے۔ اس کے علاوہ ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ دو ماہ سے حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ۔

 

تبصرے بند ہیں.