پاکستان کی تیل کی ضروریات کو سمجھتے ہیں، روس پر تیل برآمد کرنے کیلئے پابندیاں نہیں لگائیں: امریکی محکمہ خارجہ

100

نیویارک: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تیل کی ضروریات کو سمجھ سکتے ہیں لیکن ہر ملک کو اپنے حالات اور تیل کی ضروریات کے مطابق فیصلہ لینا ہو گا۔

 

ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا ہمیں پاکستانی وفد کی روسی خام تیل کی درآمد پر بات کرنے کیلئے ماسکو جانے کی اطلاعات ہیں ۔ امریکا نے روس پر تیل برآمد کرنے کیلئے اب تک پابندیاں نہیں لگائیں، اتحادیوں کے ساتھ مل کر مہنگے تیل کے عالمی منڈی پر اثرات سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے خبردار کیا کہ یوکرین اور یورپ میں روس کے اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ توانائی کا قابل بھروسہ فراہم کنندہ نہیں۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.