ترکیہ کا پاکستان میں تجارتی حجم 5 بلین ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ

41

اسلام آباد: ترکیہ نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

 

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ آئندہ تین سالوں میں تجارتی حجم کو 5 بلین ڈالر تک بڑھانے کا خواہاں ہے۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد میں ترکیہ کے کمرشل قونصلر نورتین دیمیر نے پاکستانی تاجروں کو ترکیہ میں سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.