عمران نیازی نے ذاتی سیاست کیلئے ملک کے سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچایا: وزیراعظم

38

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے غیر ملکی انٹرویو میں غیرملکی سازش کی خود ہی تردید کردی ۔

 

اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ عمران نیازی نے ذاتی سیاست کیلئے ملک کے سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچایا ۔ پاکستان کو نقصان پہنچانے والے اس مکار کو قوم پہچان چکی ہے ۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی امریکی سازش کے بیانیے سے ہی دستبردار ہوگئے ہیں ۔ عمران خان نے کہا وہ اس معاملے کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھ چکے ہیں، وزیر اعظم بنے تو امریکا سمیت تمام ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات بنائیں گے ۔

 

فنانشل ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا واشنگٹن سے تعلق ہمارے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں ۔

 

عمران خان کا کہنا تھا جس پاکستان کی وہ قیادت کرنا چاہتے ہیں اس کے امریکا سمیت سب کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہیں ، عام انتخابات کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا اگر عام انتخابات کا جلداعلان نہ کیا گیا تو حالات قابو سے باہر ہوجائیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل کے حوالے سے ان کے ذہن میں جو منصوبے ہیں اس میں پاک فوج کا کردار انتہائی اہم ہوگا ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.