پاکستان کرکٹ ٹیم آج میلبرن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگی 

11

 

میلبرن : ورلڈ کپ کا فائنل ہارنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم آج میلبرن سے بذریعہ دبئی پاکستان کیلئے روانہ ہوگی ۔ قومی اسکواڈ 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب پاکستان پہنچے گا۔

 

نیو نیوز کے مطابق منیجر منصور رانا، کپتان بابراعظم،  نسیم شاہ، فیلڈنگ کوچ عبدالمجید اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف میلبرن سے لاہور پہنچیں گے۔ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق، شاداب خان، حارث رؤف، محمد نواز اور حیدر علی میلبرن سے راولپنڈی پہنچیں گے۔

 

محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، افتخار احمد اور خوشدل شاہ میلبرن سے پشاور پہنچیں گے ۔اسسٹنٹ باؤلنگ کوچ عمر رشید، شان مسعود اور فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کراچی پہنچیں گے۔ باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ دبئی سے برطانیہ روانہ ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.