ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان ، شاداب خان اور شاہین آفریدی بھی شامل 

27

 

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا ہے۔  ٹیم میں پاکستان سے دو کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔

 

نیو نیوز کے مطابق پاکستان کے شاداب خان اور شاہین آفریدی ورلڈ کپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں جبکہ انگلینڈ کے جوز بٹلر کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

ورلڈ چیمپئن ٹیم انگلینڈ سے سیم کرن، مارک ووڈ اور ایلکس ہیلز بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔

 

بھارت کے ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، زمبابوے کے سکندر رضا ، نیوزی لینڈ کے گلین فلپس، جنوبی افریقا کے اینرخ نورکیا بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ بھارت کے ہاردک پانڈیا کو بارہواں کھلاڑی منتخب کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.