عوام کا سمندر ہے ، لانگ مارچ اسی لیے سلو چل رہا ہے: عمران خان 

64

 

گوجرانوالہ: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہا ہے۔ انتظار کرنے والے اسی کے مطابق منصوبہ بندی کریں۔

 

عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں تصویر اور ویڈیو شیئر کرتے لکھا کہ یہ ایمن آباد میں کل کے عوامی استقبال اور شرکاء میں پائے جانے والے جوش و خروش کےمناظر ہیں۔

 

 

انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر عوام کے اسی جوش و جذبےکے باعث ہم 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہی سے چل پا رہے ہیں۔ جو لوگ ہمارے منتظر ہیں اسی کےمطابق منصوبہ بندی کریں۔آج ہم انشاءاللہ گوجرانوالہ شہر سےگزریں گے۔

تبصرے بند ہیں.