بری خبر، پٹرول 18 اور ڈیزل 15 روپے مہنگا 

67

 

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی ایندھن کی قیمتوں کا فیصلہ کرنے والی کمیٹی نے نومبر 2022 کے مہینے کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا۔

 

گلف نیوز کے مطابق سپر 98 پٹرول کی قیمت  3.32 درہم ( 200 روپے )فی لٹر ہوگی ۔ اکتوبر میں پٹرول کی قیمت 3.03 درہم (182 روپے )فی لٹر کے مقابلے تھی جبکہ اسپیشل 95 کی قیمت 3.20 درہم فی لٹر ہوگی۔ پچھلے مہینے 2.92  درہم فی لٹر تھی۔

 

نئی قیمتوں کے مطابق ای پلس کیٹیگری کا پٹرول 3.13 درہم فی لٹر میں دستیاب ہوگا۔ اکتوبر میں اس کی قیمت 2.85 درہم فی لٹر  تھی جبکہ ڈیزل کی قیمت اب  4.01 درہم (242 روپے) فی لٹر ہوگی۔ پچھلے مہینے 3.76 درہم (227 روپے) فی لٹر تھی۔

تبصرے بند ہیں.