کراچی ،سیلاب سے متاثرہ بچی سے زیادتی میں ملوث دونوں ملزمان گرفتار

24

کراچی :کلفٹن میں سیلاب سے متاثرہ بچی سے زیادتی میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا،

 

چیف کراچی پولیس  جاوید عالم اوڈھو کا  کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ بچی سے زیادتی  کرنے والے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے ، ایک ملزم غلام رسول کو ڈیفنس سے گرفتارکیا  ملزم نے تفتیش کے دوران  جرم کا اعتراف کیا  ہے ،ملزم کی نشاندہی پر   ٹنڈوالہیار میں چھاپہ مارکر اسکے ساتھی خالد حسینکو بھی گرفتار کیا ہے ،
پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہو ئی ہے۔بچی کو سفید رنگ کی گاڑی میں راشن دینے کا لالچ دیکر اغوا کیا گیا اور دو دریا کے قریب گاڑی میں ہی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔

تبصرے بند ہیں.