لندن :بادشاہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کی شادی کا کیک نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چار دہائیوں قبل موجودہ بادشاہ چارلس اورلیڈی ڈیانا کی شادی پر کاٹا گیا کیک نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا ۔بادشاہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کی شادی 1981 میں ہوئی تھی، یہ شادی ا س دور کی مقبول ترین شادی تھی جس میں 3 ہزار سے زائد مہمانوں نے شرکت کی تھی۔ نائیجل رکیٹس بھی شاہی مہمانوں میں شامل تھے اور انہو ں نے 41 سال تک اس کیک کت ٹکرے کو سمبھال کر رکھا ۔ نائیجل رکیٹس ا پچھلے سال انتقال کعگئے تھے ۔ ان کی موت کے بعد 41 سال پرانے کیک کا ٹکڑا نیلا می کیلئے پیش کیا جارہا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کیک کو برطانیہ میں Dore اور Rees آکشنز کے ذریعے نیلام کیا جائے گا۔ کیک کے اس ٹکڑے کی ممکنہ قیمت کا اندازہ 300 پاؤنڈز لگایا گیا ہے۔کیک کے ٹکڑے کو اس کے اصل باکس میں محفوظ رکھا گیا ہے۔
بادشاہ چارلس اور ڈیانا کی شادی کے لیے سرکاری طور پر23 کیک تیار کیے گئے تھے خیال کیا جا رہا ہے کہ نیلامی کے لیے پیش کیا جانے والا کیک کا یہ ٹکڑا مرکزی کیک کا حصہ ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 2014 میں بھی کیک کا ایک ٹکڑا نیلام کیا گیا تھا جسکی قیمت 1،375 پاؤنڈز تھی ۔
تبصرے بند ہیں.