پاکستان کی امریکی صدر کے غیر ذمہ دارانہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت

53

اسلام آباد: امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان سے متعلق ریمارکس پر وزارت خارجہ کا ردعمل ، کہا سمجھنا مشکل ہے صدر بائیڈن نے غیر ضروری بیان کس تناظر میں دیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے امریکی صدر کے غیر ذمہ دارانہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ، اس حوالے سے وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سمجھنا مشکل ہے صدر بائیڈن نے غیر ضروری ریمارکس کس تناظر میں دیئے ۔ کیونکہ اس سے قبل متعدد امریکی صدور اور حکومتوں نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو ہمیشہ معیاری قرار دیا ہے ۔

 

واضح رہے کہ ڈیموکریٹ کانگریشنل کمپین کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا تھا کہ پاکستان "دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہو سکتا ہے” کیونکہ اس ملک کے پاس "بغیر کسی ہم آہنگی کے جوہری ہتھیار” ہیں ۔

 

جو بائیڈن نے روس اور چین کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان پر بھی تنقید کی ، جو بائیڈن نے یہ بیان عالمی سطح پر بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال کے تناظر میں دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور ممالک اپنے اتحاد پر نظر ثانی کر رہے ہیں ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے پاس دنیا کو ایسی جگہ پر لے جانے کی صلاحیت ہے جو پہلے کبھی نہیں تھی ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.