اسلام آباد: ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہمارے فوج سے مذاکرات چل رہے ہیں حکومت سے نہیں ۔فوج کے پاس اختیار ہے وہی طاقتور ہیں انہوں نے ہی حکومت لانی ہے انہوں نے ہی گرانی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے فواد چودھری نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں جب تمام فیصلے ہی اسٹیبلشمنٹ نے کرنے ہیں تو پھر ظاہر مذاکرات بھی انہی سے ہوں گے۔ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ابھی ہمارا نظام نہیں بن سکا اور جو غیر منتخب ادارے ہیں اختیارات انہی کے پاس ہیں۔
ہم اداروں کو سیاست سے باہر کیسے consider کریں، آپ TV پر فل ڈرامہ بن جاتے ہیں، اتنے معصوم بن جاتے ہیں جیسے آپ کو کچھ پتہ ہی نہیں۔ جنہوں نے فیصلے کرنے ہیں انہوں نے ہی کرنے ہیں۔ مریم نواز، رانا ثناء وغیرہ کی کیا حیثیت ہے، یہ بیچارے اپنے قد سے اوپر کی باتیں کرتے ہیں۔@fawadchaudhry pic.twitter.com/cc7PC954Cp
— Fawad Chaudhry (Updates) (@FawadPTIUpdates) October 4, 2022
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ بات کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے تو بات چیت ہو رہی ہے ۔ میں حکومت کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ وہ بھی ہماری اور فوج کے درمیان جو بات ہو رہی ہے اس میں شامل ہوجائے۔ حکومت سے معاملات نہیں سنبھلنے یہ سارے نااہل ہیں۔
تبصرے بند ہیں.