لاہور: قومی کرکٹ ٹیم گزشتہ روز انگلینڈ کیخلاف سیریز ختم ہونے کے بعد سہ فریقی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ روانہ ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 16 کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کے 13 ارکان پر مشتمل قومی سکواڈ لاہور سے براستہ دبئی، نیوزی لینڈ روانہ ہو گیا ہے، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے قومی سکواڈ کو لاہور ایئرپورٹ پر جوائن کیا۔
ذرائع کے مطابق قومی سکواڈ 4 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ پہنچے گا جہاں پاکستان بنگلہ دیش اور میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان سہ فریقی کرکٹ سیریز کھیلی جائے گی۔
سیریز کا آغاز 7 اکتوبر کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ سے ہو گا اور پاکستان کا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 8 اکتوبر کو ہو گا جبکہ قومی ٹیم 11 اکتوبر کو اپنے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہو گی اور 13 اکتوبر کو بنگلہ دیش کیخلاف میچ کھیلے گی، سیریز کا فائنل میچ 14 اکتوبر کو ہو گا۔
Prev Post
Next Post
تبصرے بند ہیں.