مصیبت کے وقت سچا دوست ہی دوست کے کام آتا ہے: چینی سفارتخانے کا پاکستان کیلئے پیغام

79

اسلام آباد: پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں چین پاکستان کے ساتھ گھڑا ہے ۔

 

چینی سفارتخانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مصیبت کے وقت سچا دوست ہی دوست کے کام آتا ہے ۔ چین نے سیلاب زدگان کیلئے 90.2 ملین ڈالر کی امداد کی جس میں چینی حکومت نے 400 ملین یو آن ، چینی فوج نے 100 ملین ، چینی عوام نے 125 ملین جبکہ سفارتخانے نے 17 ملین یو آن امداد دی ۔ اس کے علاوہ چینی ریڈ کراس سوسائٹی نے 201 ملین یو آن امداد دی ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے قومی دن پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ معیاری کام ، اصول پسندی اور بہترین نظم وضبط پر چین کا بڑا حامی ہوں ۔

 

اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین نے کم عرصے میں معاشی طور پر ملک کو مضبوط کیا ۔ پُرامن اور مستحکم چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے ۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ بہترین اصولوں سے چین نے اپنی قوم کو غربت سے نکالا ، ہمیں بھی کام ، کام اور صرف کام کرکے ہی موجودہ بحرانوں سے نکلنا ہوگا ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ چین نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے مؤثر اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.