وزیراعظم لندن سے پاکستان کیلئے روانہ، اسحاق ڈار بھی اُن کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے

139

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے ، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کیساتھ پاکستان پہنچیں گے ۔

 

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق وزیراعظم مکمل پروٹوکول میں لوٹن ایئرپورٹ روانہ ہوئے ، شہباز شریف نے قیام کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت لیگی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں ۔ شہباز شریف دو روز قبل امریکہ سے لندن پہنچے تھے ۔

 

واضح رہے کہ اسحاق ڈار پانچ سال بعد لندن سے پاکستان پہنچیں گے ۔ منگل کو بطور ممبر سینیٹ کے ساتھ حلف اٹھائیں گے ، نواز شریف نے اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کیلئے نامزد کیا ہے ، مفتاح اسماعیل آج اپنا باضابطہ استعفیٰ پیش کریں گے ۔ مسلم لیگ ن کے قائد نے مشکل ترین حالات میں ذمہ داریاں نبھانے پر مفتاح اسماعیل کی کوششوں کو سراہا ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.