آشیانہ ریفرنس، وزیراعظم کو حاضری سے مستقل معافی مل گئی

41

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ ریفرنس میں مستقل حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی جس پر آج سماعت ہوئی۔
 ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج ساجد علی اعوان نے وزیر اعظم کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں حاضری سے استثنیٰ دیدیا ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت نے وزیراعظم کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دیتے ہوئے انوار حسین ایڈووکیٹ کو شہباز شریف کا پلیڈر مقرر کرتے ہوئے انہیں ہر پیشی پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.