امریکی ریاست نیویارک میں پولیو وائرس کی موجودگی کے بعد ڈیزاسٹر ہنگامی حالت کا اعلان

23

نیویارک: لانگ آئی لینڈ کے گندے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس کے پائے جانے کے بعد نیویارک انتظامیہ نے ریاست میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچل نے نیویارک میں پولیو وائرس کے انکشاف کے بعد ریاست میں ڈیزاسٹر ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے ۔ گزشتہ روز ریاست کے 5 علاقوں سے گندے پانی کے نمونوں سے پولیو وائرس کا انکشاف ہوا تھا ۔

 

اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس کی ایسی اقسام کی تشخیص ہوئی ہے جو انسانوں میں فالج کا سبب بن سکتی ہیں ۔

 

نیویارک سٹی کے گندے پانی کے نمونوں کے ساتھ ساتھ پڑوسی کاؤنٹیوں اورنج اور سلیوان سے بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ریاستی محکمہ صحت کے مطابق رپورٹ کردہ تمام نمونوں میں پولیو وائرس کی اقسام شامل ہیں جو فالج کا سبب بن سکتی ہیں ۔

 

تبصرے بند ہیں.