اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی کو "تصور سے باہر” قرار دیدیا

36

سکھر: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ امیدوں کو زندہ رکھنے کیلئے پاکستان کو اس وقت عالمی امداد اور معاونت کی بہت ضرورت ہے ۔

 

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ سندھ اور بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا ، نقصانات اور بحالی کے کاموں کا فضائی جائزہ لیا ۔ انتونیو گوتریس نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی کو "تصور سے باہر” قرار دے دیا ۔

 

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے مزید کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے وسائل کی کمی ہے ۔ پاکستان کو اس وقت بڑے پیمانے پر فنڈنگ کی ضرورت ہے ، پاکستان کے عوام کے ساتھ ہیں ، جو کچھ کرسکتے ہیں وہ کریں گے ۔

 

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اقوام متحدہ کے وفد کا استقبال کیا اور انہیں صوبے میں سیلاب سے تباہی اور متاثرین کی مشکلات سے آگاہ کیا ۔

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.