لاہور: جناح ہسپتال سرجیکل یونٹ تھری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ۔ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق فائربریگیڈ کے عملے نے جناح ہسپتال سرجیکل یونٹ تھری میں لگنے والی آگ پر بروقت قابو پالیا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے ۔ آگ لگنے کے بعد سرجیکل یونٹ تھری کو خالی کردیا گیا ۔
واضح رہے کہ آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال کے اندر تمام وارڈز میں دھواں پھیل گیا تھا ۔ جس کے بعد مریضوں کو آپریشن تھیٹر سے نکال لیا گیا ۔
تبصرے بند ہیں.