حکمران آئی ایم ایف اور سیلاب میں پھنس گئے: شیخ رشید

18

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکمران انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) اور سیلاب میں پھنس گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’عمران خان آئی ایم ایف اور کرونا سے بچ گیا، حکمران آئی ایم ایف اور سیلاب میں پھنس گئے۔ عالمی منڈ میں جتنا تیل سستا ہوتا ہے، پاکستان میں اتنا ہی مہنگا ہو جاتا ہے۔‘ 
انہوں نے مزید لکھا ’معاشی ناکامی میں داتا دربار داخلے پر بھی 10 روپے ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر تین روپے بڑھا ہے۔ شہباز شریف کی تقریر حواس باختہ شخص کی تقریر تھی۔‘ 

تبصرے بند ہیں.