سستی بجلی کی فراہمی، وزیراعظم نے سولر پاور پلانٹس لگانے کی منظوری دیدی

61

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بجلی کے بل میں ریلیف دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام اور اداروں کو اس پر عملدرآمد کی منظوری دیدی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے اور وزیراعظم نے موسم گرماشروع ہونے تک بجلی کی فراہمی میں ریلیف فراہم کرنے اور متعلق اداروں کو منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ 
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سولر پاور پلانٹس کی جلد تعمیر کی ہدایت کرنے کے علاوہ آئندہ ہفتے پری بڈ کانفرنس منعقد کرنے کی بھی ہدایت ہے تاکہ منصوبوں پر جلد عملدرآمد شروع کیا جا سکے۔ 
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مہنگاتیل منگواکربجلی بنانے کے بجائے شمسی توانائی سے پیدا کی جائے گی اور یوں درآمدی ایندھن کی جگہ سولر پاور سے 10 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی جبکہ اس فیصلے سے پاکستان اربوں ڈالر کی بچت کر سکے گا۔ 
ان کا کہنا تھا پہلے مرحلے میں سرکاری عمارتوں اور ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی کی بجلی دی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں کم یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو سولر پاور سے پیدا بجلی فراہم کی جائے گی۔ 

تبصرے بند ہیں.