یو اے ای سیلاب زدگان کی مدد کیلئے 5 کروڑ ڈالر مالیت کا سامان فراہم کرے گا

32

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سیلاب زدگان کی مدد کیلئے پاکستان کو 5 کروڑ ڈالر مالیت کا سامان فراہم کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات میری متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر محمد بن زاید سے ٹیلفونک گفتگو ہوئی جس دوران انہوں نے سیلاب متاثرین کی امداد جاری رکھنے کا یقین دلایا۔ 
وزیراعظم نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان کی فراہمی شروع کر دی ہے جو اس مہم کے دوران 5کروڑ ڈالر مالیت کا سامان عطیہ کرے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صدر شیخ محمد بن زاید کی دعوت پر مجھے 3 ستمبر کو عرب امارات (یو اے ای) کا دورہ کرنا تھا لیکن ہم نے باہمی طور پر یہ دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ریسکیو، ریلیف سرگرمیوں پر توجہ دے سکوں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے پر ہم ہمیشہ اپنے بہن بھائیوں کے شکر گزار رہیں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.