’میں ہر روز زیادہ خطرناک ہو رہا ہوں‘ 

80

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر کہا کہ میں ہر روز زیادہ خطرناک ہو رہا ہوں۔ 
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر آئے تو صحافیوں نے ان پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی جس پر انہوں نے کہا کہ ’میں ہر روز خطرناک ہوتا جا رہا ہوں، ہر روز زیادہ خطرناک ہو رہا ہوں۔‘ 

بعد ازاں ایک اور صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ کی اہلیہ پر الزام لگا کہ اس نے ملک ریاض سے ہیروں کا ہار لیا، کیا انہوں نے لیا ہیروں کا ہار؟ جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ ہیرے بڑے سستے ہوتے ہیں، کوئی مہنگی چیز کی بات کرو۔‘ 

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکی دینے پر دہشت گردی کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کی ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔ 

تبصرے بند ہیں.