اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے صحت عبدالقادر نے ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے وزیر صحت کو 40 سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی تھی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی اور کہا کہ ایک بھی دوا کی قیمت نہیں بڑھے گی، حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے پر عزم ہے اور صحت کے شعبے میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں، ہم عوامی لوگ ہیں اور عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔
تبصرے بند ہیں.