کابینہ کا اہم اجلاس طلب ،القادر ٹرسٹ اور فرح گولی کو منتقل زمین کے معاملے پر غور ہوگا
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی فارن فنڈنگ تحقیقات پر بات چیت کی جائے گی۔
نیو نیوز کے مطابق کابینہ وزیر اعظم ہاؤس میں ساڑھے 10 بجے ہونے والے اجلاس میں اہم سیاسی اور معاشی فیصلے لیے جائیں گے۔ اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اجلاس میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور نقصانات پر بریفنگ دی جائے گی۔ ضمنی انتخابات اور دوست ممالک کے دوروں پر مشاورت ہو گی۔ نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کی منظوری دی جائے گی ۔
ایجنڈا کے مطابق اجلاس میں کابینہ بحریہ ٹاؤن کے لندن میں منجمد اکاؤنٹس کے معاملہ کا جائزہ لے گی۔ کابینہ کمیٹی بحریہ ٹاؤن کے معاملہ پر رپورٹ کابینہ میں پیش کرے گی۔ایجنڈا میں کہا گیا کہ القادر ٹرسٹ اور فرح گوگی کو منتقل ہونے والی زمین کے معاملہ پر غور کیا جائےگا۔ موسمیاتی بحران پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔
کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے لیے دیت کی رقم کا تعین کیا جائے گا۔ مختلف ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.