اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس دوران دونوں رہنماؤں نے برادرانہ اور تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قبل ازیں گزشتہ روز سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے تھے۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کیلئے پیغامات میں پاکستانی قوم کو آزادی مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور اس کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کیلئے جاری کئے گئے پیغام میں کہا گیا کہ نیک خواہشات اور دعائیں پاکستان کیلئے ہیں۔
Prev Post
تبصرے بند ہیں.