کنٹرول لائن کے دونوں جانب کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

19

مظفر آباد: کنٹرول لائن کی دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ منارہے ہیں اور اس سلسلے میں مقبوضہ وادی میں ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوم سیاہ کے موقع پر قابض فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ بھارتی مظالم کی طرف توجہ مبذول کرانے کیلئے دنیا بھر میں بھارت مخالف مظاہرے بھی کئے جائیں گے۔ 
ذرائع کے مطابق حریت رہنماؤں کی جانب سے کشمیریوں سے یوم سیاہ منانے کی اپیل کی گئی جبکہ بارہ مولہ اور بڈگام میں بھارتی حکام کی جانب سے زبردستی دیئے گئے بھارتی پرچم بھی جلا دئیے گئے۔ 
واضح رہے کے گزشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی پاکستان کا یوم آزادی انتہائی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا تھا اور مختلف علاقوں میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا۔ 
بھارتی فورسزکی بھاری تعداد میں تعیناتی، ڈرونز اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سخت نگرانی کے باوجود کشمیریوں نے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقوں سرینگر، بارہ مولہ، بڈگام، شوپیاں، پلوامہ، اسلام آباد، کولگام اور جموں کے کئی علاقوں میں پاکستانی پرچم لہرا کر پاکستان کا یوم آزادی منایا گیا۔ 

تبصرے بند ہیں.