اسلام آباد: فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ ، فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے مختلف اکاونٹس کی تفصیلات مانگ لیں ۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے عمران خان کو خط لکھا ہے جس کا متن ہے کہ پی ٹی آئی 1996 سے لے کر اب تک تمام تنظیموں کا ریکارڈ فراہم کرے ، پارٹی کے قیام سے لے کر اب تک وصول کی گئی ممبر شپ کا ریکارڈ فراہم کرے ، تمام ملکی اور غیر ملکی ڈونرز کا ریکارڈ فراہم کرے ۔ اس کے علاوہ اکاونٹس کب کھولے گئے ان کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کریں ۔
ایف آئی اے نے عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں مطلوبہ ریکارڈ کیلئے نوٹس جاری کردیا ۔ فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے پی ٹی آئی کے مخلتف رہنماوں کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے ۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کی روشنی میں پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی جو معاملے کی تحقیقات کے لیے پی ٹی آئی رہنماؤں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.