بڑی خوشخبری: یواے ای کا پاکستان میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

48

 

ابوظہبی: ابوظہبی کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات مختلف اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں کی پاکستانی کمپنیوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

 

اماراتی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق اس اقدام کا مقصد سرمایہ کاری کے نئے مواقع اور مختلف شعبوں کےمنصوبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے تاکہ دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو وسعت دی جا سکے۔

 

سرکاری ذریعے کے مطابق متحدہ عرب امارات اور پاکستان مختلف شعبوں بشمول گیس، توانائی کے بنیادی ڈھانچے، قابل تجدید توانائی، صحت کی دیکھ بھال، بائیو ٹیکنالوجی، زرعی ٹیکنالوجی، لاجسٹکس، ڈیجیٹل کمیونیکیشن، ای کامرس اور مالیاتی خدمات میں تعاون جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔

تبصرے بند ہیں.