رنویر سنگھ کے بولڈ فوٹو شوٹ پر عامر خان کا بیان بھی آگیا

88

نیودہلی: بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار عامر خان نے رنویر سنگھ کے فوٹو شوٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کافی بولڈ قدم اٹھایا ہے ۔

 

تفصیلات کے مطابق بولڈ فوٹو شوٹ کے بعد رنویر سنگھ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ایسے میں کچھ بالی وڈ اداکاروں نے اس معاملے پر اُن کی حمایت بھی کی ہے ۔ اب عامر خان سے پروگرام کافی ود کرن میں رنویر کے بولڈ فوٹو شوٹ سے متعلق سوال کیا گیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رنویر کی وائرل تصاویر دیکھی ہیں ، عامر خان نے کہا کہ رنویر کی بڈی کافی اچھی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تصاویر دیکھ کر ایسا لگا کہ رنویر نے کافی بولڈ قدم اٹھایا ہے ۔

 

خیال رہے کہ رنویرسنگھ اپنے لباس کی وجہ سے کافی سرخیوں میں رہا کرتے ہیں لیکن حال ہی میں انہوں نے کچھ ایسا کیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا ۔ اس بار وہ کپڑے پہننے کی وجہ سے نہیں بلکہ کپڑے نہ پہننے کے سبب خبروں میں ہیں ۔

 

پیپر میگزین کے تازہ ترین کور پیج پر رنویر پوری طرح برہنہ نظر آ رہے ہیں ۔ یہ وہی میگزین ہے جس پر کم کارڈیشن کے شیمپیئن فوٹو شوٹ نے انٹرنیٹ پر آگ لگا دی تھی ۔ فوٹو شوٹ میں رنویر ایک قالین پر بیٹھے ہیں اور انھوں نے مختلف اینگل کے ساتھ کئی برہنہ تصاویر بنوائی ہیں ۔ بولڈ فوٹو شوٹ کی وجہ سے ممبئی کی ایک این جی او نے اُن کیخلاف ایف آئی آر درج کروانے کی درخواست دائر کی تھی ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.