لاہور: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے جو آج انٹربینک میں 84 روپے سستا ہونے کے بعد 238 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ دوسرے کاروباری روز بھی جاری ہے اور انٹربینک میں امریکی ڈالر 34 پیسے کمی کے بعد 238 روپے کا ہو گیا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ جولائی میں ملکی درآمدات میں 35 فیصد کمی اور انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض ملنے کی راہ ہموار ہونے کے باعث ڈالر کی مانگ میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان ہے اور 100 انڈیکس 242 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 318 کی سطح پر موجود ہے۔
تبصرے بند ہیں.