موسم میں بہتری ہوتے ہی وزیراعظم بلوچستان روانہ، وفاقی وزرا بھی ہمراہ

62

اسلام آباد: موسم میں بہتری ہوتے ہی وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان روانہ ، وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ ہیں ۔

 

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف جھل مگسی کا دورہ کریں گے ۔ وزیراعظم سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیں گے ۔ وہ متاثرین کے ریسکیو ، ریلیف اور بحالی کے اقدامات کا معائنہ کریں گے ۔

 

اس سے قبل وزیر اعظم نے بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو 10 لاکھ امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی ۔ انہوں نے متاثرہ اور زخمیوں کی امداد کو 50 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔

 

جزوی متاثرہ مکانات کی امداد 25 ہزار سے بڑھا کر ڈھائی لاکھ کر دی گئی تھی ۔ مکمل طور پر تباہ گھروں کیلئے امداد 50 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ کرنے کی ہدایت کی تھی ۔ وزیراعظم نے ریسکیو اور ریلیف ورک کی مؤثر نگرانی کیلئے وزرا کی خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی تھی ۔

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.