روبوٹ نے گیم ہارنے کے خوف میں بچے کی انگلی توڑ دی

43

ماسکو: روس میں شطرنج کھیلنے والے روبوٹ نے گیم ہارنے کے خوف میں بچے کی انگلی توڑ دی ۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب روبوٹ کو احساس ہوا کہ وہ ہارنے والا ہے ۔ شطرنج کھیلنے والے روبوٹ نے شکست سے بچنے کیلئے بچے کی انگلی ہی توڑ دی ۔

خیال رہے کہ روبوٹ کی جانب سے بچے کی انگلی توڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب روبوٹ شطرنج کا کھیل ہارنے لگا تو اُس نے گیم خراب کرنے کی کوشش کی اور پھر بچے کی انگلی توڑ دی ۔

مشین میں انگلی دبنے پر جب بچے نے چیخ و پکار شروع کی تو اردگرد موجود افراد نے بچے کو مشین سے چھڑوا کر ہسپتال منتقل کیا ۔

ماسکو شطرنج فیڈریشن کے صدر سرگئی لازارو کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ، ہماری تنظیم اب اس روبوٹ سے دوری اختیار کرے گی ۔

تبصرے بند ہیں.