نیو دہلی: بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار رنویر سنگھ کو برہنہ فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑ گیا ۔ ممبئی کی ایک این جی او نے اُن کیخلاف ایف آئی آر درج کروانے کی درخواست دائر کر دی ۔
خیال رہے کہ رنویرسنگھ اپنے لباس کی وجہ سے کافی سرخیوں میں رہا کرتے ہیں لیکن حال ہی میں انہوں نے کچھ ایسا کیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا ۔ اس بار وہ کپڑے پہننے کی وجہ سے نہیں بلکہ کپڑے نہ پہننے کے سبب خبروں میں ہیں ۔
پیپر میگزین کے تازہ ترین کور پیج پر رنویر پوری طرح برہنہ نظر آ رہے ہیں ۔ یہ وہی میگزین ہے جس پر کم کارڈیشن کے شیمپیئن فوٹو شوٹ نے انٹرنیٹ پر آگ لگا دی تھی ۔ فوٹو شوٹ میں رنویر ایک قالین پر بیٹھے ہیں اور انھوں نے مختلف اینگل کے ساتھ کئی برہنہ تصاویر بنوائی ہیں ۔
انسٹاگرام پر رنویر نے اپنی تصاویر کے ساتھ لکھا میرے لیے کپڑے اتارنا بہت آسان تھا ، اپنی کچھ پرفارمنسز میں نیم برہنہ بھی نظر آیا ہوں ۔ کپڑے اتارنے کے بعد آپ میری روح تک دیکھ سکتے ہو ۔ میں ہزاروں لوگوں کے سامنے برہنہ ہو سکتا ہوں ، مجھے کسی کی پروا نہیں ۔
تبصرے بند ہیں.