لاہور: بھارتی فلم انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے شوبز ، شہرت اور پیسہ چھوڑنے کی وجہ بتا دی ۔
تفصیلات کے مطابق ثناء خان نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ دلی سکون کی خاطر انہوں نے فلمی دنیا سے ملنے والی عزت ، شہرت اور دولت کو چھوڑا ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فلم انڈسٹری کو خیر آباد کہنے سے پہلے وہ کافی پریشان رہیں اور حتمی فیصلہ کرنے سے قاصر تھیں لیکن جب اللہ کی طرف سے ہدایت ملی تو اُن میں شوبز کو چھوڑنے کا فیصلہ کرنے کی ہمت آئی ۔
دوران انٹرویو ثناء خان نے 2019 کے ماہ رمضان کے ایک خواب کا ذکر کیا جس میں وہ خود کو ایک جلتی ہوئی قبر میں دیکھتی تھیں ۔ اس خواب کے بعد انہوں نے محسوس کیا کہ یہ وہ علامتی پیغام ہے جو اللہ تعالیٰ کی جانب سے اُن کی تبدیلی کیلئے ملا ہے ۔
سابقہ اداکارہ نے بتایا کہ اس واقعے نے اُن کی زندگی بدل کر رکھ دی اور اس طرح انہوں نے اپنی زندگی اسلام کی تعلیمات کے مطابق گزارنے کا فیصلہ کیا ۔
تبصرے بند ہیں.