چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 جولائی کو طلب کرلیا، سپریم کورٹ میں تعیناتی کیلئے 5 ججز کے ناموں پر غور ہوگا
اسلا م آباد: چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے جوڈیشل کمیشن اجلاس 28 کو جولائی کو اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے ۔سپریم کورٹ میں ججز کیلئے 5 ناموں پر غور ہوگا ۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سپریم کورٹ ججز کیلئے پانچ ججز کے ناموں پر غور ہوگا ۔اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید ،پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس قیصر رشید خان،سندھ ہائیکورٹ سے جسٹس حسن اظہر رضوی،جسٹس شفیع صدیق، جسٹس نعمت اللہ کو سپریم کورٹ کے جج بنانے پر غور ہوگا ۔سپریم کورٹ میں اس وقت 4ججز کے عہدے خالی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.