آئی ایم ایف کی 1 ارب 17 کروڑ ڈالر کی دو اقساط شرائط پر عمل درآمد سے مشروط

51

لاہور: انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کیلئے 1 ارب 17 کروڑ ڈالر کی دو اقساط کو شرائط پر عمل درآمد سے مشروط کر دیا ۔ اصلاحاتی ایجنڈے کو نافذ نہ کرنے پر بورڈ اجلاس میں مزید تاخیر ہو سکتی ہے ۔

 

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں سے متعلق شرائط پر عمل درآمد ضروری ہے ، نیپرا کے فیصلوں پر فوری عمل درآمد بھی اسٹاف لیول معاہدے کا حصہ ہے ۔ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے میں کوئی ملک اثرانداز نہیں ہوا ۔

 

آئی ایم ایف کو پاکستان میں نگران حکومت سے مذاکرات میں بھی کوئی اعتراض نہیں ہوگا ، سعودی عرب اپنے آئی ایم ایف قرض کا کوٹہ پاکستان کو منتقل کر سکتا ہے ۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگست کے آخر میں متوقع ہے ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.