مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی

345

 

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ دل سے تسلیم کرتا ہوں کہ پی ٹی آئی نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔

 

نیو نیوز کے مطابق ملک احمد خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے بات ہوئی ہے انہوں نے بھی عوام کی رائے کا احترام کرنے کا کہا ہے۔ بہت مشکل صورتحال ہے ۔ وفاق میں بھی ایک اتحادی حکومت ہے۔

 

اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 17 ، ن لیگ 2 اور آزاد امیدوار ایک نشست پر آگے ہے۔ ملتان اور ڈی جی خان کی سیٹ کا رزلٹ آگیا ہے جس پر پی ٹی آئی نے میدان مارا ہے۔

تبصرے بند ہیں.