مکہ مکرمہ: دنیا بھر سے حجاز مقدس میں جمع ہوئے لاکھوں مسلمان آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق عازمین نے رات منیٰ میں قیام کیا اور عبادات، تلاوت اور استغفار میں مصروف رہے جبکہ نماز فجر کے بعد میدان عرفات روانہ ہو گئے۔
دنیا بھر سے آئے 10 لاکھ سے زائد عازمین آج حج اکبر کی سعادت حاصل کریں گے اور خطبہ حج پاکستانی وقت کے مطابق 1 بج کر 40 منٹ پر دیا جائے گا۔
غروب آفتاب کے وقت اذان مغرب سے قبل میدان عرفات سے مزدلفہ کیلئے روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ نماز عشا کے وقت مغرب اور عشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔
عازمین مزدلفہ میں رات قیام اور رمی کیلئے کنکریاں جمع کریں گے اور فجر کی نماز ادا کرکے رمی ( بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے) کیلئے جمرات روانہ ہو جائیں گے۔
اس کے بعد عازمین حج قربانی کریں گے اور پھر حلق کروا کے احرام اتارکر اس کی پابندیوں سے آزاد ہوجائیں گے۔
Prev Post
Next Post
تبصرے بند ہیں.