عمران خان یہ بتائیں اقتدار چاہتے ہیں یا این آر او؟: رانا ثنا

47

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں کہا ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے دیوار سے لگایا جارہا ہے۔عمران خان قوم کو بتائیں آپ کو کیوں ہراساں کیا جارہا ہے۔ عمران خان اقتدار چاہتے ہیں یا این آر او چاہتے ہیں یہ بتائیں؟

 

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ  کا اسلا م آباد میں پریس کانفرنس  کر تے ہو ئے کہنا تھا کہ عمران خان نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں کہا ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے دیوار سے لگایا جارہا ہے۔عمران خان قوم کو بتائیں آپ کو کیوں ہراساں کیا جارہا ہے۔کیا آپ جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں کوٹ لکھپت جیل میں ڈالا گیا ۔عمران خان اپنے مخالفین کے خلاف سب کچھ کرتے رہے ابھی تو ان کے ساتھ کچھ بھی نہیں  ہوا۔50ارب روپے قوم کے غبن کروانے,  فرح گوگی اور اہلیہ کے نام اراضی کروانے کیا آپ کی بہن بیٹی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ قوم کو بتائیں کیسے حراساں کیا جارہا ہے۔دھرانے کس نے کروائے تھے وہ  بھی بتائیں ؟عمران خان فرح گوگی اور فرح گوگے ملک میں لوٹ مار کر رہے تھے ان کے حوالے سے صرف تحقیقات ہو رہی ہیں کون لوگ تھے جو بنی گالا کے مکین سمجھے جاتے تھے وہ کون تھے  توشہ خانے کا کیس کے حوالے سے بتائیں ؟۔بشیر میمن کو کیا کہتے رہے ان کا جواب دیں اور قوم کو بتائیں؟15کلو ہیروئن کس کی ہے بتائیں ؟سپریم کورٹ سے درخواست کرتا ہوں ۔ میں بے گناہ 6ماہ اس کیس میں جیل میں رہا ہوں اس کیس کا سو موٹو نوٹس لیں ۔شہزاد اکبر نے آئی جی اسلام آباد کو یہ بیگ رانا ثناءاللہ کے لانچ میں رکھ دو لیکن اس نے نہیں  مانا۔انہوں نے کہا کہ پھر یہ سارا کام اے این ایف ایف سے یہ کروایا گیا۔عمران خان اقدار چاہتے ہیں یا این ار او چاہتے ہیں یہ بتائیں۔عمران خان کہتے تھے چین اور سعودی عرب والا نظام آجائے ۔میں 500لوگوں کو پھنسی چڑھا دوں ۔عمران کی اہلیہ کہتی ہیں فرح گوگی پر گند آئے گا اس پر بات نہیں  کرنی غداری کے ساتھ جوڑ دینا ہے۔عمران خان اقدار چاہتے ہیں یا این ار او چاہتے ہیں یہ بتائیں۔میرے خلاف کیس عمران خان نے بنایا جس کی سزا موت تھی ۔عمران خان کو حوصلہ کرنا چاہئے ہم پر جھوٹے کیس بنائے  اب سچے کیسسز کا سامنا کریں۔15کڑور کی گھڑیاں توشہ خانے سے اٹھائی اور 20 فیصد دے کر اپنے نام کر لی 80 فیصد پیسے عمران خان نے رکھے 458کنال بشرا بی بی اورعمران خان ٹرسٹی ہیں تردید کریں ۔

تبصرے بند ہیں.