کولمبو: سری لنکا میں پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معاشی بحران کے شکار جنوبی ایشائی ملک سری لنکا میں پیٹرول 22 اور ڈیزل 15 فیصد مہنگا کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب سری لنکا میں غذائی بحران بھی شدت اختیار کر گیا ہے جس کے بعد فوج نے کاشتکاری مہم میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 1500 ایکڑ بنجر زمین کو غذائی پیداوار بڑھانے کے لیے قابلِ کاشت بنایا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.