پاکستان کو سعودی عرب سے ادھار تیل کی سہولت میں توسیع ملنے کا امکان

152

اسلام آباد: پاکستان کو سعودی عرب سے 1.2 ارب ڈالر کے بجائے 3.6 ارب ڈالر کے ادھار تیل کے لئے  مذاکرات جاری ہیں۔

 

سابق دور حکومت میں سعودی عرب نے گزشتہ سال پاکستان کو 4.2 ارب ڈالر کا پیکج دیا تھا، پیکج میں 1.2 ارب ڈالر کی مؤخر ادائیگی پر تیل کی سہولت بھی شامل تھی، اب سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی کی سہولت میں توسیع ملنے کا امکان ہے جس کیلئے دونوں ممالک کے حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

 

پاکستان حکام نے سعودی عرب سے درخواست کی ہے کہ مؤخر ادائیگی پر جو تیل کی سہولت ہے اس میں توسیع کی جائے اور سالانہ 1.2 ارب ڈالر کے بجائے 3.6 ارب ڈالر کی سہولت دی جائے تاہم سعودی عرب کی جانب سے یہ سہولت جلد ملنے کی توقع ہے۔ اگر پیکج میں توسیع ہوجاتی ہے تو پاکستان کو یومیہ 30 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل فراہم کیا جائے گا جبکہ اس وقت  پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے یومیہ 10 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل فراہم کیا جارہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.