سٹیٹ بینک و نجی بینکوں نے سود کیخلاف شرعی عدالت کا فیصلہ چیلنج کر دیا

86

اسلام آباد: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) اور نجی بینکوں نے سود کے خلاف وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سلمان اکرم راجہ نے اپیل دائر کی ہے جبکہ چار نجی بینکوں کی جانب سے بھی شرعی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل کی گئی ہے۔ 
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائر کی گئی د رخواست میں وزارت خزانہ، وزارت قانون، چیئرمین بینکنگ کونسل اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت نے سپریم کورٹ ریمانڈ آرڈر کے احکامات کو مد نظر نہیں رکھا اور سیونگ سرٹیفکیٹس سے متعلق رولز کو خلاف اسلام قرار دیتے ہوئے رولز میں ترمیم کا حکم دیا۔
بینکوں نے درخواست کی ہے کہ شرعی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل کو منظور کیا جائے اور فیصلے میں اٹھائے گئے نکات کی حد تک ترمیم کی جائے۔

تبصرے بند ہیں.