منی لانڈرنگ کیس، مونس الٰہی نے ایف آئی اے کے سوالات کے جوابات جمع کرا دئیے

5

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے اپنے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے میں ایف آئی اے کے سوالات کے جوابات جمع کروا دئیے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق چوہدری مونس الٰہی کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے 33 سوالات کے جوابات جمع کرائے گئے ہیں جن میں محمد نواز بھٹی چپڑاسی سے متعلق سوال کے جواب پر کہا گیا ہے کہ میں محمد نواز بھٹی کو نہیں جانتا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے محمد نواز بھٹی چپڑاسی کے 32 بینک اکاؤنٹس سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مونس الٰہی نے کہا کہ نواز بھٹی کے اکاؤنٹس سے متعلق بھی معلوم نہیں۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے نواز بھٹی کے شیئرز سے متعلق سوال کا جواب بھی نفی میں دیا ہے اور بتایا ہے کہ ’آر وائے گروپ‘ بنانے میں بھی میرا کوئی کردار نہیں ہے جبکہ بھائی راسخ الٰہی نے شیئرز تحفے میں دئیے اور ایف بی آر میں جمع تفصیلات میں سب کچھ ڈکلیئر ہے۔ 
ایک اور سوال کے جواب میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماءچوہدری مونس الٰہی نے بتایا کہ عمر شہریار کے ساتھ کاروباری تعلق ہے۔ 
واضح رہے کہ ایف آئی اے میں مونس الٰہی سمیت دیگر کے خلاف 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں ان کے خلاف گزشتہ دنوں مقدمہ بھی درج کیا گیا۔ 

تبصرے بند ہیں.