اقتدار جانے پر عمران خان کا ذہنی توازن بگڑ گیا، جھوٹا شخص اداروں کو بدنام کر رہا ہے: بریگیڈئیر ریٹائرڈ رانجھا
اسلام آباد: بریگیڈئیر ریٹائرڈ مظفر رانجھا نے کہا ہے کہ اقتدار جانے کے بعد عمران خان کا ذہنی توازن خراب ہوگیا ہے۔ میں چیلنج کرتا ہوں کہ عمران خان اپنے الزامات ثابت کریں ۔ یہ جھوٹا شخص ہے اداروں کو بدنام کرنے کیلئے الزام لگا رہا ہے۔
عمران خان کے 2013 کے الیکشن ن لیگ کیلئے مینج کرنے کے الزام پر سابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب مظفر رانجھا نے کہا کہ عمران خان جھوٹا شخص ہے قوم کو اس کی باتوں میں نہیں آنا چاہیے۔ اقتدار کھو کر عمران خان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں رہی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آفر کی کہ کمیشن بناتے ہیں لیکن پہلے حلف نامے پر دستخط ہوں گے۔ اس شخص نے ہر ایک کو الزام لگانا وطیرہ بنا لیا ہے۔ اسی طرح عمران خان نے نجم سیٹھی پر بھی الزام لگائے بعد میں کہا یہ سیاسی بیان تھا۔ حلف نامے پر دستخط ہوں گے جو غلط ثابت ہوا پھانسی گھاٹ تک جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بارے میں بہت کچھ پتا ہے سب میڈیا کو بتا دوں گا ۔قوم کو عمران خان کی باتوں پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں۔ عمران خان نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ مظفر رانجھا پر 2013کاالیکشن ن لیگ کیلئے مینیج کرنے کا الزام لگایا تھا۔
تبصرے بند ہیں.