چین نے پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے: وزیر اعظم

52

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔ چین ، سعودی عرب سمیت کئی دوست ممالک نے پاکستان کا ساتھ دیا ۔

 

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اتحادی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنی آئینی مدت پوری کریں گے ۔ پاکستان آج مشکل وقت سے گزر رہا ہے ۔ حکومت سنبھالنے کے بعد کئی چیلنجز کا سامنا تھا ۔ ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیے محنت کریں گے ۔

 

انہوں نے کہا کہ مسلسل محنت اور یکسوئی کے ساتھ ہم آگے بڑھیں گے ۔ ہمیں اپنے ملک کا مقدر بدلنا ہے ۔ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے دور میں عوام کو ایک دھیلے کا بھی ریلیف نہیں دیا ۔ ماضی کی حکومت نے کئی دوست ممالک کیساتھ تعلقات بھی خراب کیے ۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ کی گئی شرائط پر عمل نہیں کیا ، ماضی کی حکومت کے غلط فیصلوں کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں ۔

 

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے 30 روپے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کا معاہدہ کیا ، 17 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کا معاہدہ کیا ۔ گزشتہ حکومت نے عالمی منڈی کے مطابق قیمتیں بڑھانے کے وعدے پر عمل نہیں کیا ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.