وڈے پتیلے ورگا منہ اے، وسیم اکرم کا سوشل میڈیا ناقدین کو مفت مشورہ

158

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق  کپتان اور لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے سوشل میڈیا ناقدین کو مفت مشورہ دیا تاہم ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کچھ خاص سمجھ نہ سکیں اور ویڈیو کے ذریعے ردِعمل دیتے ہوئے وسیم اکرم کی نقل کر ڈالی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کو مفت مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کچھ دن پہلے ایک تصویر لگائی جس پر کئی لوگوں نے کہا کہ آپ بوڑھے کیوں نہیں ہوتے؟ جن کو جواب دیتے ہوئے سابق کپتان نے پنجابی میں کہا کہ تہانو بڑی کالی اے یعنی آپ کو بہت جلدی ہے، اسی طرح کچھ لوگوں نے کہا کہ آپ موٹے ہو گئے ہیں جن پر وسیم اکرم نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے لوگوں کی پروفائل دیکھی ہے وڈے پتیلے ورگا منہ اے اونا دا یعنی کسی بڑے پتیلے جیسا منہ ہے ان کا، میں درخواست کرتا ہوں کہ کمنٹ کرنے سے پہلے ایک مرتبہ  آئینہ دیکھ لیا کرو پلیز۔

مداحوں کی جانب سے وسیم اکرم کی ویڈیو پر ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے تاہم اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی ویڈیو پر اپنا ردِعمل دیا اور ایک ویڈیو بنائی۔


سابق ٹیسٹ کرکٹر نے اہلیہ کی ویڈیو بھی انسٹا گرام پر شیئر کی اور لکھا کہ میری ویڈیو کے بعد شنیرا نے اپنی یہ ویڈیو مجھے بھیجی تاہم وسیم اکرم نے ویڈیو کی کیپشن میں ناگواری کا بھی اظہار کیا۔

تبصرے بند ہیں.