پنجاب میں ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی نے 18 حلقوں میں امیدواروں کا اعلان کردیا 

165

 

لاہور : پنجاب کے ضمنی انتخابات کے لیے پی ٹی آئی نے اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کر دیے۔ پنجاب کے 20 میں سے 18 حلقوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ 2 حلقوں کے امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

 

نیو نیوز کے مطابق پی پی 140 سے خرم ورک ، پی پی 158 سے اکرم عثمان اور پی پی 167 سے عاطف چودھری کو ٹکٹ جاری کردیا گیا ۔ پی پی 97 سے علی افضل ساہی ، پی پی 125 سے میاں اعظم اور پی پی 127 سے نواز بھروانہ کو ٹکٹ  مل گیا۔

پی پی 07 سے شبیر اعوان ، پی پی 83 سے حسن اسلم اور پی پی 90 سے عرفان نیازی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ پی پی 168سے نواز اعوان،پی پی 202 سے میجرسرور اور پی پی 217 سے زین قریشی کو ٹکٹ جاری کردیا گیا۔

 

پی پی 224 سے عامر اقبال شاہ،پی پی 228 سے عزت جاوید خان کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پی پی 272 سے معظم جتوئی اور پی پی 273 سے یاسر جتوئی کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔ پی پی 282سے قیصر عباس اور پی پی228سے سیف الدین کھوسہ کو ٹکٹ جاری کرد یا گیا۔ پی پی170 اور پی پی 237 پر ٹکٹس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.