پی آئی اے کا حج آپریشن 31 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ

51

لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) نے حج آپریشن 31 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس دوران پاکستان کے 8 بڑے شہروں سے حج پروازیں سعودی عرب کیلئے جائیں گی۔ 
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان نے وفاقی وزیر ہوا بازی سعدرفیق کو حج آپریشن، مذہبی زیارات، اندرون و بیرون ملک سیاحت کے فروغ، فضائی بیڑے میں اضافے جیسے اہم معملات پر بریفنگ دی گئی۔
پی آئی اے منصوبے کے مطابق31 مئی سے حج آپریشن شروع ہو گا جس دوران پاکستان کے 8 شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، پشاور اور کوئٹہ سے حج پروازیں سعودی عرب کے شہروں جدہ اور مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوں گی جبکہ یہ فلائٹ آپریشن 13 اگست تک جاری رہے گا۔ 
وزیر ہوا بازی کو بتایا گیا کہ 4 ایئربس 320 طیارے پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل ہونا شروع ہوگئے ہیں جن میں سے ایک طیارہ گزشتہ ہفتے پاکستان پہنچ گیا ہے اور اس کی کسٹم اور ایف بی آر سے کلیئرنس کروائی جا رہی ہے جبکہ دوسرا طیارہ رواں ماہ کے آخر تک پاکستان پہنچ جائے گا۔ 

تبصرے بند ہیں.